پولیو کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں سے دہشتگرد کی طرح نمٹا جائے گا: شوکت یوسفزئی

پشاور: وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہےکہ پولیو کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں سے دہشتگرد کی طرح نمٹا جائے گا۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پشاور اور بنوں میں پولیو وائرس کی وجہ افغانستان سے لوگوں کا آنا اور جانا ہے، پولیو بھی ایک بہت بڑی دہشتگردی ہے، اس کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں ان پر حکومت نظر رکھے ہوئے ہے، فیصلہ کیا ہے کہ دہشتگردی کی طرح پولیو کا خاتمہ کیا جائے گا اور اس میں کوئی بھی رکاوٹ بنے گا اس سے دہشتگرد کی طرح نمٹا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں