ٹھٹھہ: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں کچرے پر ایک سیاست شروع ہوگئی ہے جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہے۔ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ایم کیوایم اور پی ایس پی کراچی کے کچرے پر لڑرہی ہیں، کچرے پر ایک سیاست شروع ہوگئی ہے جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بنائی اس وقت چار ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا تھا، اب 16 ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے، حالات اچھے نہیں، شہر میں کچرا ہے، ڈپٹی کمشنرز کو شامل کیا، وہ بھی مدد کررہے ہیں، پی ٹی آئی والوں نے جو کچرا اٹھایا وہ شاہراہوں کے قریب ڈال دیا۔وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا تھا کہ سڑک کنارے کچرے سے شہر میں مکھیاں بڑھ گئی ہیں، کے ایم سی کو فیومیگیشن کا کہا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments