سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فی یونٹ بجلی ایک روپے 93 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ذرائع نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست کی مکمل منظوری سے صارفین پر ساڑھے 26 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑےگا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جولائی میں کل 14 ارب 23 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، درخواست کے مطابق جولائی میں بجلی پیداوار پر 74 ارب 90 کروڑ روپے رہی۔ذرائع کے مطابق نیپرا بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت 4 ستمبر کو کرے گی۔خیال رہے کہ بجلی قیمت میں اضافے کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے صارفین کے لیے ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments