پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں اور ٹیچنگ اسپتالوں میں سیاسی سرگرمیوں، ریلیوں اور احتجاج پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے جاری مراسلے کے مطابق سرکاری اسپتالوں اور میڈیکل تعلیمی اداروں میں ہرقسم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابند ی ہوگی۔مراسلے میں کہا گیا ہےکہ طبی تعلیمی اداروں میں احتجاج، ریلیاں نکالنے کی اور حکومت مخالف بینر اور پوسٹر لگانے کی بھی ممانعت ہوگی۔مراسلے میں اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس پابندی پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کےساتھ سختی سے نمٹا جائے۔مراسلے میں مزید کہا گیا کہ اسپتالوں میں کام کرنے والے بعض شرپسند عناصر طبی سہولتوں کی فراہمی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں جو ہرگز قابل برداشت نہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“پنجاب میں میڈیکل کالجوں اور ٹیچنگ اسپتالوں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
good notes
http://siyasat.pk/