کراچی میں مزید مون سون کا کوئی امکان نہیں، سمندری ہوائیں دو روز معطل رہیں گی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں سمندری ہوائیں مزید ایک دو روز تک معطل رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ تاحال موجود ہے جس کے باعث کراچی میں آج بھی سمندری ہوائیں معطل رہنے کا امکان ہے جب کہ ہوا کا کم دباؤ ختم ہونے میں ایک سے دو دن لگ سکتے ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کل دوپہر تک سمندری ہوائیں معمول سے کم رفتار تک چل سکتی ہیں البتہ شہر میں مزید مون سون اسپیل آنے کا کوئی امکان نہیں، 15ستمبر تک مون سون اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں