سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت کی سوشل میڈیا پر وفات کی جھوٹی خبر پھیلانے والوں کو حراست لے لیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اےآصف اقبال کے مطابق سوشل میڈیا پر کچھ دنوں پہلے چوہدری شجاعت کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلائی گئی جس میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ ملزمان میں غلام رسول، شیراز علی اور علی شہزاد شامل ہیں جو گجرات کے رہائشی ہیں، تینوں ملزمان سےتحقیقات کی جارہی ہیں جس کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ذرائع کاکہناہےکہ الہیٰ پیلس کی جانب سے ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی درخواست کی گئی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments