کراچی: این آئی سی ایچ سے نومولود کے اغوا کا معاملہ حل ہوگیا

کراچی کے قومی ادارہ برائے صحت اطفال سے نومولود بچی کے اغوا کا معاملہ حل ہو گیا۔قومی ادارہ برائے صحت اطفال سے گزشتہ شام 6 روز کی بچی کو اغوا کیے جانے کی خبر سامنے آئی تھی، بچی زینت کے اہل خانہ کے مطابق 6 روز قبل زینت لیاری جنرل اسپتال میں پیدا ہوئی تھی تاہم بچی کی طبیعت خراب ہونے پر 12 ستمبر کو این آئی سی ایچ منتقل کیا گیا تھا۔بچی کے باپ ابراہیم کے مطابق گزشتہ شام زینت کی دادی اسےدیکھنے آئی سی یو میں گئی تو پتہ چلا بچی غائب ہے جب کہ اسپتال انتظامیہ نے انہیں جو بچے دکھائے ان میں زینت نہیں تھی۔بچی کے اہل خانہ نے صدر تھانے میں درخواست جمع کرائی جس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی کی مدد سے تحقیقات کی تاہم اب اس معاملے کی گتھی سلجھ گئی۔این آئی سی ایچ سربراہ ڈاکٹر جمال رضا نے بتایا کہ بچی زینب غائب نہیں ہوئی، دو بچیوں کے نام زینب ہونے سے بچیاں تبدیل ہوگئی تھیں تاہم اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں اور متعلقہ اسٹاف کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں