کے پی میں طالبات کے عبایا کا معاملہ، مفتی تقی عثمانی کا وزیراعظم سے نوٹس کا مطالبہ

مفتی تقی عثمانی نے خیبر پختونخوا میں عبایا کو لازمی قرار دیے جانے کا حکم نامہ منسوخ کرنے پر وزیراعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔دو روز قبل ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسر فی میل پشاور نے ایک سرکلر جاری کیا تھا جس میں ضلع ہری پور میں اسکول کی طالبات کے لیے عبایا یا چادر لینے کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔بعدازاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ایکشن لیتے ہوئے سیکریٹری ایجوکیشن کو نوٹی فکیشن منسوخ کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد اسے منسوخ کردیا گیا۔اس حوالے سے مفتی تقی عثمانی نے سوشل میڈیا ٹوئٹر بیان میں وزیراعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ’ہری پور اور پشاور میں طالبات کو عبایا پہننے کی تاکید قرآن کریم کے عین مطابق تھی اور مبارکباد کی مستحق، لیکن افسوس کہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے فوراً اس نوٹی فکیشن کو منسوخ کردیا‘۔انہوں نے کہا کہ ’اس وقت خاتون اوّل بھی پردہ نشین ہیں اور ان کے شوہر (وزیراعظم) ریاست مدینہ کے داعی کیا وہ اس حرکت کا نوٹس نہیں لیں گے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں