کراچی کے علاقے ناظم آباد میں عید گاہ گراؤنڈ کے قریب پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ناظم آباد پولیس کے مطابق گشت پر مامور اہلکاروں نے دو موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا لیکن انہوں نے رکے بغیر اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے جب کہ ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہید اہلکار ذیشان 2014 میں بھرتی ہوا تھا جو عید گاہ گراونڈ میں ساتھی اہلکار شاہمیر کے ساتھ ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے گشت پر تھا۔انہوں نے بتایا کہ مقابلے میں مارے گئے ڈاکوؤں کی شناخت عبدالباسط اور حبیب خان کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق خضدار سے ہے جب کہ ایک ڈاکو فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو صبح سویرے عیدگاہ کے علاقے میں لوٹ مار کرتے تھے تاہم ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ اکٹھا کیا جارہا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments