کراچی: ساتھیوں کی گرفتاری پر خواجہ سراؤں نے درخشان تھانے پر حملہ کردیا جس پر پولیس نے 21 خواجہ سراؤں کو گرفتار کرلیا۔کراچی میں ڈیفنس، بدر کمرشل میں درخشاں پولیس نے شہریوں کی شکایت پر خواجہ سراؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 13 کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا۔گرفتار خواجہ سراؤں کے ساتھیوں نے گرفتاری کے خلاف درخشاں تھانے میں احتجاج کیا،تھانے میں اپنے کپڑے اتاردیے اور توڑ پھوڑ کی جب کہ ہنگامہ آرائی کرنے والے خواجہ سراؤں نے تھانے کی کھڑکیوں، دروازوں کو توڑ دیا اور شدید ہنگامہ آرائی کی۔پولیس نے درخشان پولیس اسٹیشن میں ہنگا مہ آرائی کرنے والے 8 خواجہ سراؤں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا۔شہری قیصر مسعود ملک نے 2 روز قبل مقدمہ درج کرایا تھا کہ خواجہ سرا بدر کمرشل پر فحاشی پھیلارہے ہیں اور جب انہیں منع کیا گیا تو انہوں نے ڈنڈوں اور اسلحہ سے ان پر حملہ کرنے اور جان سے مارنے کی کی کوشش بھی کی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments