سندھ بھر میں کھلی چائے کی پتی اور غیر معیاری کیچپ پر پابندی عائد

کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں کھلی چائے کی پتی اور غیرمعیاری کیچپ پر پابندی عائد کردی۔سندھ فوڈ اتھارٹی کے اعلامیہ کے مطابق نے صوبے بھر میں کھلی چائے کی پتی اور غیرمعیاری کیچپ پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ اخبار اور پرنٹڈ کاغذ میں کھانے کی اشیاء دینے پر بھی پابندی ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ حلال سرٹیفکیٹ کے بغیر جانور کے اجزاء رکھنے والی اشیاء پر بھی پابندی ہوگی، مونوسوڈیم گلو ٹامیٹ ایم ایس جی اور ایم ایس جی شامل اشیاء پر بھی پابندی ہوگی۔اعلامیے کے مطابق جن اشیاء پر حلال ہونے کی مہر نہیں ہوگی ان پر بھی پابندی ہوگی، اتھارٹی نے کھلی چائے کی پتی کا کاروبار کرنے والوں کو تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں