لاہور: ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب جاوید اقبال کے والدین کے قتل میں ملوث ان کے بھائی سمیت سزائے موت کے تین ملزمان کو بری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے اپیلوں پر فیصلہ سنایا۔عدالت نے ناکافی شواہد کی بناء پر ملزمان کو بری کیا جن میں چیئرمین نیب جاوید اقبال کے سوتیلے بھائی نوید اقبال بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ دیگر دو ملزمان میں عباس اور امین شامل ہیں جنہیں عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر بری کیا۔واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے والدین کو 2011 میں لاہور میں قتل کیا گیا جس کے الزام میں ان کے سوتیلے بھائی نوید اقبال سمیت دیگر 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 2016 میں قتل کے مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments