فواد چوہدری کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی۔گزشتہ ماہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نااہلی سے متعلق کیس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری اور الیکشن کمیشن سمیت وزارت قانون کو نوٹسز جاری کیے تھے۔فواد چوہدری کی نااہلی کیلئے درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی وزیر نے جہلم کی زمین کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا اس لیے وہ صادق و امین نہیں رہے لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی نااہلی کی درخواست 9 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کریں گے، عدالت عالیہ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ بھی جاری کردی ہے۔واضح رہےکہ وفاقی وزیر فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور 62 ون ایف کے انہیں نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں