پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد،’ یہ کیس سیاسی تاریخ بدل دے گا‘، باغی پارٹی رہنما

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے میں اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کی درخواستیں مسترد کردیں۔تحریک انصاف نے اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے کے خلاف 4 درخواستیں جمع کرائی تھیں جن پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے فیصلہ سنایا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی درخواستیں مسترد کرتے ہیں، اسکروٹنی کمیٹی اپنا کام جاری رکھے، پی ٹی آئی چودہ اکتوبر کواسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں