سکھر: صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے بڑھتے اسٹریٹ کرائمز پرحکومتی ناکامی تسلیم کرنے کے بجائے انوکھی منطق پیش کردی۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم بڑھنے کی وجہ بدحالی ہے لوگوں کو کھانے کے لیے کچھ نہیں ہوگا وہ کیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی فضل الرحمٰن کے دھرنے کی حمایت کررہی ہے وہ بہت اچھا کام کرنے جارہے ہیں، پیپلزپارٹی پرامن دھرنے اور مارچ کی سپورٹ کرے گی سندھ میں ان کے مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہم کچرے کے پیچھے لگے ہوئے ہیں لیکن اصل کام ڈی ایم سیز کا ہے، حکومت کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس ہے اور ہم کوشش کررہے ہیں ، امن امان کے حوالے سے پہلے حالات بہتر نہیں تھے اب بہتر ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل آئی جی سندھ کلیم امام نے بھی اعتراف کیا تھا کہ ان کے اہلخانہ بھی کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں لُٹ چکے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments