پشاور: ہائیکورٹ کے جسٹس قیصر رشید نے کہا ہے کہ مرغیاں بانٹنے سے کچھ نہیں ہوتا، حکومت عوام کو پہلے بنیادی سہولتیں فراہم کرے، لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں، حکومت کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔یہ ریمارکس فاضل جسٹس نے نہری پانی گندہ کرنے اور آلودگی پھیلانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران دیئے ۔جسٹس قیصر رشید اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی کیس کی سماعت شروع کی تو ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کا نمائندہ اور ایڈوکیٹ جنرل شمائل احمد بٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ نہروں کی صفائی اور آلودگی سے پاک کرنے کیلئے پی سی ون تیار کرلیا ہے۔ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ نہروں کی صفائی اور آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے کئی بلین روپے درکار ہیں ،فنانس ڈیپارٹمنٹ اس پر کام کررہا ہے فنڈ ملے گا تو کام شروع کردیا جائے گا ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments