اسمبلی کے حلقے پی ایس 11 لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔پی ایس 11 لاڑکانہ میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔حلقے کے 138 پولنگ اسٹیشنز میں سے 20 کو انتہائی حساس اور 50 کو حساس قرار دیا گیا ہے،کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے حلقے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ اس نشست پر 2018 کے الیکشن میں جی ڈی اے کے معظم عباسی نے پیپلز پارٹی کی ندا کھوڑو کو شکست دی تھی لیکن 26 ایکڑ اراضی چھپانے پر سپریم کورٹ نے نشست خالی قرار دے کر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔اس نشست پر معظم عباسی دوبارہ امیدوار ہیں جب کہ ان کے مدمقابل اس بار پیپلز پارٹی کے جمیل سومرو ہیں۔ اس کے علاوہ 9 آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments