اسنیپ چیٹ کا بچوں کو خوفزدہ کرنیوالا فلٹر مقبول ہوگیا

سوشل شیئرنگ ایپلیکیشن اسنیپ چیٹ معروف فلٹرز کی وجہ سے صارفین میں مقبول ترین ایپ سمجھی جاتی ہے اور اس کا حال ہی میں متعارف کرایا جانے والا ایک فلٹر بے حد مقبول ہوا ہے۔اسنیپ چیٹ کے صارفین ہر نئے فلٹر کا استعمال کرتے ہوئے اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔سوشل شیئرنگ ایپلیکیشن آئے دن نئے نئے فلٹرز صارفین کے لیے متعارف کراتی ہے جن میں میک اوور فلٹر، ڈوگ فلٹر اور اس طرح کے متعدد فلٹرز بے حد مقبول ہیں۔حال ہی میں اسنیپ چیٹ ایپ نے ہیلووین کی مناسبت سے متعدد نئے فلٹرز متعارف کرائے ہیں جس میں سے ایک ’اسپائڈر فلٹر‘سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلٹر کا استعمال کرکے والدین اپنے بچوں کو ڈرا رہے ہیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔اس فلٹر میں ایک بڑی مکڑی منہ پر رینگتی ہے اور یہ مکڑی بالکل حقیقی مکڑی کی طرح دکھائی دے رہی ہے جس کی وجہ سے بچے خوفزدہ ہو کر چیخیں مار رہے ہیں اور ان کے والدین ویڈیو کو ریکارڈ کر کے اسے سوشل میڈیا پر ڈال کر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں