ن لیگ کے 100 ارکان پنجاب اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے مستعفی

پنجاب سے مسلم لیگ ن کے 100 ارکان اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے مستعفی ہو گئے۔ن لیگی اراکین نے حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نہ بنائے جانے پر احتجاجاً اپنے استعفے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے چیمبر جمع کروائے۔ن لیگی رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر ارکان اسمبلی سراپا احتجاج ہیںلیگی ایم پی اے ملک ندیم کامران کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اپنے استعفے اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو جمع کروا دیئے ہیں، اسٹینڈنگ کمیٹیاں اپنا کام نہیں کر رہی تھیں۔ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان نے کہا کہ آج سیاہ دن ہے کہ اپوزیشن نے اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دیئے ہیں، امید ہے اسپیکر پرویز الہی ڈیڈلاک سے اسمبلی کو نکالیں گے۔سمیع اللہ خان نے مزید کہا کہ قائد حزب اختلاف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چئیرمین شپ نہیں دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں