عدالت نے حکومت سندھ کو گٹکا بنانے اور فروخت کرنے والوں کے لیے سزا سے متعلق فوری قانون بنانے کا حکم دیا ہے۔گٹکے کی تیاری اور خرید و فروخت پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔ سیکریٹری صحت اور دیگر فریقین عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے گٹکا بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گٹکا بنانے اور فروخت کرنے والوں کے لیے سزا سے متعلق فوری قانون بنایا جائے۔سندھ حکومت کے نمائندوں کی جانب سے عدالت میں بتایا گیا کہ قانون بنانے کے لیے سمری آگے بھیج دی ہے لہذا مہلت دی جائے۔عدالت نے سزا سے متعلق قانون سازی کے لیے سندھ حکومت کو 10 دسمبر تک مہلت دے دی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments