کراچی: طالبہ نمرتا چندانی کے دوپٹے کی آخری ڈی این اے رپورٹ بھی لاڑکانہ پولیس کو موصول ہو گئی۔ذرائع کے مطابق فارنزک لیب لاہور کے ڈائریکٹر جنرل فارنزک کی جانب سے جاری شدہ رپورٹ بھی نیگیٹو آئی ہے اور دوپٹے سے کسی قسم کے ذرات نہیں ملے ہیں۔ماہرین کے مطابق کپڑے پر جب تک خون موجود نا ہو تو کپڑے پر ڈی این اے آنا مشکل ہوتا ہے۔اس سے قبل 16 ستمبر کو نمرتا کی پراسرار ہلاکت کے بعد پولیس ریکارڈ میں بھی بیانات موجود ہیں جن کے مطابق دروازہ توڑ کر روم میٹس اور سائیڈ روم میٹس نے نمرتا کے گلے سے دوپٹہ کھولا گیا۔ذرائع کے مطابق دوپٹے پر ایک سے زیادہ طالبات کے ہاتھ لگنے کے باعث بھی کوئی ڈی این اے نہیں ملا جب کہ اس سے قبل نادرا کی جانب سے بھی فنگر پرنٹس کراس میچ کمپیرزن رپورٹ نیگیٹو آ چکی ہے۔حقائق و واقعات کے بعد اب نمرتا کیس کے جوڈیشنل انکوائری افسر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اقبال حسین میتلو جلد رپورٹ رجسٹرار ہائی کورٹ کو بھجوا دیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments