پشاور : انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے کارروائی کے دوران گاڑی سے بڑی مقدار غیر ملکی کرنسی، اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اے این ایف حکام کے مطابق کوہاٹ روڈ پر ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران 12 لاکھ 70 ہزار سعودی ریال، 42 ہزار 300 درہم اور 33 ہزار 300 امریکی ڈالرز برآمد کیے گئے۔اس کے علاوہ گاڑی سے دو نائن ایم ایم پستول اور 230 گرام مختلف نشہ آور اشیاء بھی قبضے میں لے کر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔اے این ایف حکام کے مطابق غیر ملکی کرنسی پشاور سے افغانستان منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف دہشت گردی و انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments