پاکستان کے معروف آرٹسٹ علی گُل پیر نے اپنے نئے گانے میں معروف گلوکار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔علی گل پیر اور نامور گلوکار علی ظفر کے درمیان چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر ایک تنازع بھی سامنے آیا تھا۔یہ تنازع اس وقت سامنے آیا تھا جب گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے جس کے بعد مقبول آرٹسٹ علی گُل پیر نے میشا شفیع کی حمایت بھی کی تھی۔علی گُل پیر علی ظفر کے ہراسانی کے معاملے کے بعد سوشل میڈیا پر اس سے متعلق میمز اور پوسٹ کے ذریعے اکثر میشا شفیع کی حمایت کرتے ہوئے علی ظفر کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے جس کے بعد علی ظفر نے رواں سال سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز اور پوسٹ کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے شکایت کی تھی۔بعد ازاں ایف آئی اے کی جانب سے علی گُل پیر کو ایک نوٹس بھی موصول ہوا تھا جو انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک وضاحت کے ساتھ شیئر کیا تھا کہ، انہوں نے ایف آئی اے کے نوٹس کا جواب بھی دے دیا ہے۔اب علی گل پیر کا حال ہی میں ریلیز کیا جانے والا گانا ’کر لے جو کرنا ہے‘ جو کہ لیاری کی گلیوں میں شوٹ کیا گیا ہے اس گانے میں انہوں نے علی ظفر کو کا نام لیے بغیر ہی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔علی گل پیر نے اپنے گانے میں کہیں بھی علی ظفر کا نام نہیں لیا لیکن ان کے گانے کی ریپنگ میں یہ بات ظاہر ہورہی ہے کہ یہ علی ظفر پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments