راولپنڈی: پنجاب پولیس نے پولیس گردی کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے اسنیپ چیکنگ کے دوران فائرنگ کرکے سابق کونسلر وحید انجم کو قتل کردیا۔راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کچھ افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سابق کونسلر وحید انجم گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔بعدازاں پولیس نے اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے کے لیے مقتول کے خلاف ہی پولیس کانسٹیبل کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کر لیا۔پولیس گردی کے خلاف اہل علاقہ نے کلر سیداں روڈ اور جی ٹی روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعے کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری تک جی ٹی روڈ بند رہے گا تاہم کئی گھنٹے احتجاج کے بعد ایس پی صدر رائے مظہر اقبال کی ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے جی ٹی روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا۔دوسری جانب سی پی او راولپنڈی کے حکم پر پولیس نے دو اے ایس آئیز اور تین کانسٹیبلز کے خلاف شہری کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments