دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بُک نے جماعت اسلامی کراچی کا آفیشل پیج بند کردیا۔5 لاکھ سے زیادہ فالوورز والے مذکورہ فیس بُک پیج کے حوالے سے ترجمان کراچی کے جماعت اسلامی صہیب نے دعویٰ کیا ہے کہ فیس بُک پیج کشمیریوں کی حمایت پر بند ہوا۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے ہزاروں ذاتی اکاؤنٹ اور پیجز کو بند کردیا گیا ہے جس میں جماعت اسلامی کراچی کا پیج بھی شامل ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ فیس بک کی ا س کھلم کھلا جانبداری و بھارت نوازی کا نوٹس لے اور فوری طور پر ان اکاؤنٹ اور پیجز کو بحال کیا جائے، ایسا نہ کرنے پر فیس بک کو پاکستان میں اپنے کاروبار سے روک دیا جائے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا ہے کہ فیس بک پاکستانی مارکیٹ سے اربوں ڈالر کما رہا ہے ،فیس بک کا ریجنل آفس بھارت کے شہر دہلی میں قائم ہے جہاں سے انڈین لابی کی حمایت جاری رکھتے ہوئے ان پاکستانیوں اور کشمیریوں کے اکاؤنٹ کو بند کیا جارہا ہے جو مظلوم کشمیریوں کی حمایت کررہے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments