وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سنگین غداری کیس کے فیصلے پر قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد اپنا مؤقف دے گی۔اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا مجرم ٹھہراتے ہوئے سزائے موت سنائی ہے۔فردوس عاشق اعوان کا اسلام آباد میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد کہنا تھا کہ انہوں نے مشرف کی سزائے موت کا سنا ہے لیکن ابھی پوری خبر کا پتہ چلنے دیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی قانونی ماہرین کی ٹیم کے ساتھ بیٹھ کر اس فیصلے کے قانونی اور سیاسی پہلوؤں کو دیکھے گی جس کے بعد حکومتی بیانیہ سامنے لایا جائے گا۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کل واپس آرہے ہیں جس کے بعد وہ اس کے لیگل فریم ورک کو دیکھیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments