یورپی یونین میں فیک نیوز سے متعلق کام کرنے والے تحقیقی ادارے نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے سیکڑوں ایسی ویب سائٹس اور جعلی تنظیموں کے نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے جو یورپ میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا میں ملوث ہیں۔بیلجیم کے شہر برسلز میں کام کرنے والی این جی او ای یو ڈس انفو لیب کی رپورٹ پر مبنی بی بی سی کی خبر کے مطابق یہ نیٹ ورک 65 ملکوں میں 265 ویب سائٹ کے ذریعے پرانے اور غیر فعال یا جعلی نام کے اخبارات سے بے بنیاد خبریں پھیلاتی ہیں۔ای یو ڈس انفو لیب کی تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ بتایا گیا ہے کہ ان تنظیموں کا تعلق بھارت کے غیر معروف کاروباری ادارے سری واستوا گروپ سے جاملتا ہے جو کہ یورپ میں پاکستان مخالف پروگرامات منعقد کر کے پروپیگنڈا پھیلاتی ہیں۔ای یو ڈس انفو لیب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الیگزینڈر الافلیب نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ جعلی میڈیا ہاؤسز کے زیادہ جعلی این جی اوز کا ہونا پریشان کن ہے کیوں کہ یہ آن لائن اور گراس روٹ لیول پر انہیں اس مقصد کے لیے مدد فراہم کرتی ہیں، یہی وہ جگہ ہے جہاں غلط معلومات موجود ہوتی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments