سندھ کے مختلف شہروں میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور سکھر میں آوارہ کتوں نے پرائمری اسکول کے 4 طالب علموں کو کاٹ لیا۔سکھر کے علاقے کندھرا میں اسکول جانے والے بچوں پر آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا جس سے چار بچے زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمی بچوں کو ویکسنیشن کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن کی عمریں 6 سے 9 سال کے درمیان ہیں۔خیال رہے کہ رواں ماہ تھر پارکر کے علاقے چھاچھرو کے گاؤں واوڑی میں بھی اسکول جانے والے بچوں پر آوارہ کتوں نے حملہ کیا تھا جس سے 11 بچے زخمی ہوئے تھے۔جب کہ کندھ کوٹ میں بھی آوارہ کتوں کی بھرمار ہے، گزشتہ دنوں کتوں کےحملوں میں زخمی 3 طالب علموں سمیت 9 افراد کو سول اسپتال لایا گیا تھا۔واضح رہے کہ سندھ کے مختلف شہروں میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے اور سال 2019 میں اب تک صوبے میں سگ گزیدگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوچکی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments