وزیرتوانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت چلنے والے منصوبے بروقت مکمل ہوں گے، تیل و گیس کی تلاش کیلئے40 بلاکس کی نیلامی جلد ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرتوانائی عمرایوب سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی،اس موقع پر وفاقی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،سی پیک کے تحت چلنے والے منصوبے بروقت مکمل ہوں گے، تیل و گیس کی تلاش کیلئے40 بلاکس کی نیلامی جلد ہوگی۔چینی سفیر کاکہنا تھا کہ اگلے سال پاک چین دوستی کو مزید فروغ حاصل ہوگا، متعدد کمپنیاں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرناچاہتی ہیں،چینی سفیر نے کہاکہ پاک چین تجارتی معاہدہ دوئم سے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments