وفاقی حکومت کا سال نوکے آغاز پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کافیصلہ

وفاقی حکومت نے پارلیمانی سیاست کو بھرپور طریقے سے متحرک کرنے کافیصلہ کیا ہے اورنئے سال کے آغاز میں پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیاہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اورسینیٹ کا اجلاس آئندہ 48 گھنٹے میں بلائے جانے کا امکان ہے،وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کیلئے مشاورت شروع کردی ہے جس کی سمری آج ہی بھجوائے جانے کا امکان ہے ، پارلیمنٹ کے اجلاس سے متعلق کابینہ میں بھی مشاورت کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں