ایف اے ٹی ایف اہداف پر پیشرفت رپورٹ دینے کی ڈیڈ لائن قریب آگئی۔ کرنسی سمگلر کی روک تھام کےلئے قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق قانون ابتدائی طور پر آرڈیننس کی شکل میں نافذ ہوگا، آرڈیننس کو بجٹ میں قانون کی شکل دے دی جائے گی، قانون کا مقصد کیش کورئیرز کے ذریعے کرنسی کی سمگلنگ روکنا ہے، کیش کورئیرز کیخلاف ایکشن ایف اے ٹی ایف کا ہدف ہے، کم وقت میں ہدف حصول کیلئے قانون پارلیمنٹ میں نہیں لایا جاسکتا۔ذرائع کے مطابق انسداد منی لانڈرنگ آرڈیننس 8 جنوری 2020 سے پہلے لائے جانے کا امکان ہے، ایف اے ٹی ایف کو 8 جنوری تک 150 سوالات کے جوابات کی رپورٹ دینا ہے، ایف اے ٹی ایف کے سوالات میں کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کے سوال بھی موجود ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments