پنجاب حکومت کی آڈٹ رپورٹ 2017-18جاری،اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پنجاب حکومت کی آڈٹ رپورٹ 2017-18جاری کردی گئی،اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت کی آڈٹ رپورٹ 2017-18جاری کردی گئی،آڈیٹرجنرل کی رپورٹ 2 والیمز اور ایک ہزار 40صفحات پر مشتمل ہے،رپورٹ کے مطابق پبلک فنانشل مینجمنٹ کے معاملات میں 8 کھرب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں ،محکمہ زراعت پنجاب کے اکاؤنٹس میں بھی 8 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہواہے،رپورٹ کے مطابق اضافی اخراجات اورریکارڈ مرتب نہ ہونے پر6ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں،قرض کی ادائیگیوں،بجٹ،سپلیمنٹری بجٹ اورقرض کی فراہمی میں بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں،رپورٹ کے مطابق فنانس ڈیپارٹمنٹ میں 5 کھرب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں