کروڑوں دلوں کی دھڑکن پاکستانی قومی ترانے کے خالق ابولاثر حفیظ جالندھری کا آج 120واں یومِ پیدائش منایا جا رہا ہے۔ابو الاثر حفیظ جالندھری نے اپنی زندگی کا نصف سے زیادہ حصہ علم و ادب کی آبیاری پر لگایا۔ قومی ترانے کے خالق کی حیثیت سے حفیظ جالندھری پاکستانیوں کے دل میں مکمل احترام اور مبحت کے ساتھ زندہ ہیں اور رہیں گے۔حفیظ جالندھری 14 جنوری سنہ1900 کو ہندوستان کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے، آپ کا قلمی نام ’ابولاثر‘ تھا۔چاہے آپ کا فنی کارنامہ اسلام کی منظوم تاریخ، شاہ نامہ اسلام ہو یا پاکستانی دلوں کی دھڑکن پاکستان کا قومی ترانہ ہو سب نے ہی سننے اور پڑھنے والوں پر اپنا اثر چھوڑا۔حفیظ جالندھری کی خدمات کے صلے میں آپ کو ’شاعرِ اسلام‘ اور ’شاعرِ پاکستان‘ کے خطابات سے نوازا گیا۔حفیظ جالندھری کی علمی اور قومی خدمات کے عوض حکومت کی جانب سے آپ کو ’ہلال امتیاز ‘ اور ’تمغۂ حسنِ کارکردگی‘ سے بھی نوازا گیا۔ان کے کلام کے مجموعے نغمہ زار، سوزوساز، تلخابہ شیریں، چراغ سحر اور بزم نہیں رزم کے نام سے موجود ہیں جب کہ پھول مالی اور بچوں کی نظمیں اور اپنے موضوع پر ایک منفرد کتاب “چیونٹی نامہ” خصوصاً قابل ذکر ہیں۔حفیظ جالندھری82 سال کی عمر میں21 دسمبر 1982 کو اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے تھے۔ ان کے انتقال سے علم و ادب کا ایک باب بند ہو گیا لیکن ان کا علم ہمیں تاحال سیراب کرتا رہے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments