کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی خادم حسین اور ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیدیا۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس یوسف علی سید پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ڈی آئی جی خادم حسین اور ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلے کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے دونوں اعلی پولیس افسران کے تبادلے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے قرار دیا کہ ڈی آئی جی خادم حسین اور ایس پی ڈاکٹر رضوان کا تبادلہ غیر قانونی ہے، پولیس افسران کے تبادلے میں طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا، سندھ حکومت آئی جی پولیس کی مشاورت کے بغیر پولیس افسران کے تبادلے نہیں کر سکتی۔عدالت گزشتہ سماعت پر دونوں پولیس افسران کے تبادلوں کا نوٹیفیکشن پہلے ہی معطل کر چکی تھی۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حالیہ دنوں میں 80 پولیس افسران کے تبادلے کردیئے گئے جن میں سندھ حکومت نے اپنے قوانین کی بھی خلاف ورزی کی ہے، ڈی آئی جی خادم حسین کا تبادلہ بھی آئی جی کے علم میں لائے بغیر کردیا گیا، حالانکہ ڈی آئی جی کے تبادلے کیلئے آئی جی سے مشاورت لازمی ہے۔رواں ماہ ایس ایس پی شکار پور ڈاکٹر رضوان نے صوبائی وزیر امتیاز شیخ اور وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کے خلاف رپورٹ پیش کی تھی جس کے بعد صوبائی حکومت نے انہیں عہدے سے ہٹادیا تھا لیکن آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے ایس پی ڈاکٹر رضوان کو عہدہ چھوڑنے سے روک دیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments