وزیراعظم آفس نے وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافے کی تردید کردی

اسلام آباد: ترجمان وزیر اعظم آفس نے وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافے کی خبر کی تردید کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ترجمان وزیراعظم آفس نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہرممکنہ طریقے سے حکومت کے اخراجات میں کمی لانے کی مہم چلا رہے ہیں، جس کا آغاز انہوں نے اپنی ذات سے کیا لہذا ان کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق بے بنیاد اور من گھڑت خبروں کی تشہیر نہایت افسوس ناک ہے۔ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کابینہ کے حالیہ اجلاس میں صدر مملکت اور وزیر اعظم کی تنخواہوں اور مراعات میں ترمیم کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اب صدر اور وزیراعظم کے لیے صرف ایک رہائش گاہ کو کیمپ آفس کا درجہ دیا جا سکے گا۔ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح ہدایت دی کہ ماضی کی روش کی بجائے کیمپ آفسز میں ہونے والے اخراجات کی بھی ایک حد مقرر کی جائے، وزیر اعظم نے کہا کہ سربراہان حکومت پر اٹھنے والے اخراجات عوام کے خون پسینے کی کمائی سے پورے کیے جاتے ہیں لہذا کوشش کی جائے کہ یہ اخراجات کم سے کم ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں