لاہور: چین سے 10 پاکستانی طلبہ سمیت 71 افراد وطن واپس پہنچ گئے جنہیں مکمل اسکریننگ کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی۔ائیرپورٹ حکام کے مطابق واپس آنے والے طلبہ غیر ملکی ائیرلائن کے ذریعے براستہ بینکاک گزشتہ رات لاہور پہنچے جن میں ایک طالبہ بھی شامل ہے۔ائیرپورٹ حکام نے بتایا کہ طلبہ کو مکمل اسکریننگ کےبعد گھروں کو جانے کی اجازت د گئی۔ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیرکے مطابق 2 روز کے درمیان چین سے 50 کے قریب مسافرپاکستان آئےہیں جب کہ چین سے آنے والے تمام مسافروں کو ایس اوپیز کے مطابق چیک کیا جارہا ہے۔ڈی جی ہیلتھ نے بتایا کہ چینی حکام بھی مسافروں کو مکمل اسکریننگ کے بعد ہی سفرکی اجازت دیتے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments