اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوذب نے انکشاف کیا کہ رخصت پر جانے والے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو مافیاز کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔کنول شوذب نے کہا کہ شبرزیدی کو صحت کے مسائل ہیں اور ان کو آرام کی ضرورت ہے۔پی ٹی آئی ایم این اے نے انکشاف کیا کہ مافیاز کی وجہ سے بھی شبر زیدی کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔اراکین کی تنخواہوں پر اضافے کی تجویز پر کنول شوذب کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے بھی اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل مسترد کردیا، عوام تکلیف میں ہیں اس لیے ہم نہیں چاہتے ہیں کہ اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ ہو۔انہوں نے مزید کہا سب متفق ہیں کہ اس وقت عوام کی داد رسی کی کوشش کرنی ہے، چار، پانچ ماہ مشکل ہوں گے جس کے بعد جلد معاملات بہتر ہو جائیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments