اسحاق ڈار کے گھر پر قائم پناہ گاہ کو ختم کردیا گیا

لاہور: ہائیکورٹ کے حکم امتناع پر پنجاب حکومت نے گلبرگ میں سابق وزیر خزانہ اسحاق داڑ کی رہائش گاہ پر بنائی گئی پناہ گاہ ختم کردی۔گلبرگ لاہور میں اسحاق ڈار کی 4 کنال 17 مرلے پر محیط رہائش گاہ میں پنجاب حکومت نے پناہ گاہ قائم کی تھی جس کےخلاف لاہور ہائیکورٹ نےحکم امتناع جاری کیا تھا۔ہائیکورٹ کا حکم امتناعی موصول ہونے پر حکومت نے ہجویری ہاؤس میں قائم پناہ گاہ ختم کردی ہے جس کے بعد حکومت نے ڈار کے گھر کے سامنے گراؤنڈ میں کنٹینر میں عارضی پناہ گاہ قائم کردی ہے۔واضح رہےکہ حکومت نے پہلے لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع اسحاق ڈار کی رہائش گاوہ ہجویری ہاؤس کو نیلام کرنے کا اعلان کیا جس پر چند روز قبل ان کے گھر کی نیلامی کی تیاریاں شروع ہوچکی تھیں تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی اہلیہ کی درخواست پر حکام کو نیلامی سے روک دیا تھا۔اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو بیان میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے وزیراعظم اور پنجاب حکومت کا گٹھ جوڑ قرار دیا تھا۔جب کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے حکومت کے اس اقدام کو سیاسی انتقام اور گری ہوئی حرکت قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں