20 روپے یونٹ بجلی کے بل سے انڈسٹری نہیں چل سکتی: اپٹما

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے خبردار کیا ہےکہ ٹیکسٹائل صنعتوں کو تمام سرچارجز سمیت بجلی کے بل ادا کرنا پڑے تو پنجاب کی متعدد ملیں بند ہو جائیں گی۔برآمدی ٹیکسٹائل صنعتوں کو سرچارجز سمیت بجلی کے بل ملنے پر اپٹما نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ لیسکو نے ٹیکسٹائل صنعتوں کو تمام سرچارجز عائد کرکے بجلی کے بل بھجوا دئیے اور اس طرح ٹیکسٹائل ملوں کوبجلی 20 روپے فی یونٹ میں پڑے گی۔بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے بجلی کے بلوں پر عائد سر چارج وصول کرنے سے روک دیا تھا، قائمہ کمیٹی نے سرچارج کا معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوانے کا کہا تھا، وزیراعظم نے بھی جنوری 2019 میں سر چارجز ختم کردیئے تھے لیکن بیورو کریسی وزیر اعظم کے فیصلوں پر عمل نہیں کر رہی،حکومت کو ناکام بنایا جارہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں