بی آر ٹی پشاور کے لیے نظرثانی شدہ فنڈز بھی کم پڑ گئے

پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لیے نظر ثانی شدہ فنڈز بھی کم پڑگئے۔پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے 4ارب 28 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز کے لیے حکومت کو خط لکھ دیا ہے اور منصوبے کے ٹیم لیڈر نے پی سی ون بھی تیار کر لیا ہے۔دستاویز کے مطابق اضافی ڈیڑھ ارب روپے بس اسٹیشن نمبر 19 اور 31 کے درمیان پر خرچ ہوں گے جب کہ بس اسٹیشن نمبر 1 سے 8 تک 98 کروڑ روپے اضافی خرچ ہوں گے ، اس کےعلاوہ ٹرانز پشاور کے دفتر، بس ڈپو اور پارک کے لیے بھی اضافی ڈیڑھ ارب روپے مانگے گئے ہیں۔کنسلٹنٹ کی سپرویجن پر بھی ایک ارب 35 کروڑ روپے کی اضافی لاگت آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں