سوشل میڈیا پر بلیو ویل گیم، مومو چیلنج اور کی کی چیلنج جیسی کئی ایسی سرگرمیاں دیکھنے میں آچکی ہیں جن سے بہت سے افراد کی جان بھی گئی ہے۔اس وقت مقبول ترین ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر ’اسکل بریکر چیلنج‘ کا ٹرینڈ تیزی سے مقبول ہورہا ہے جو نہ صرف نوجوانوں کو زخمی کرنے کا سبب بن رہا ہے بلکہ اس سے جان سے جانے کا بھی خدشہ ہے۔دراصل اسکل بریکر چیلنج تین افراد پر مشتمل ہوتا ہے جس میں سے دو افراد دائیں اور بائیں جانب کھڑے ہوتے جب کہ درمیان میں کھڑے ہونے والے فرد کو آزمائش سے گزرنا ہوتا ہے۔یعنی کہ درمیان میں کھڑے شخص کو دائیں اور بائیں والا شخص اپنی ٹانگوں سے ایسے گراتا ہےکہ وہ پیچھے کھوپڑی کے بل گرے لیکن اسے فوراً ہی پکڑ کر بچانے کی کوشش کی جاتی ہے جس میں اگر ناکامی کا سامنا ہو تو گرنے والے کو ہڈیاں ٹوٹنے یا پھر جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments