فیصل واوڈا کی مشکوک تعلیمی اسناد، ٹیکس ادائیگی کا جھوٹ، جعلی نکاح نامہ

فیصل واوڈا نے انتخابات لڑنے کے وقت اپنی امریکی شہریت چھپائی تھی، اب یہ عوام کے علم میں ہے۔ تاہم انہوں نے صرف اپنی دہری شہریت کے بارے میں جھوٹ نہیں بولا۔ ان کی تعلیمی اسناد بھی مشکوک ہیں۔ماضی میں انہوں نے امریکی یونیورسٹی سے گریجویٹ ہونے کا دعویٰ کیا تھا لیکن ان کے کاغذات نامزدگی سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے صرف بی کام کیا ہے۔ مشکوک تعلیمی اسناد کے علاوہ وفاقی وزیر کی مبینہ سابقہ اہلیہ نے جعلی نکاح نامہ تیار کرنے کے کچھ سنگین الزامات عائد کردیئے ہیں۔واوڈا کو 17 فروری کو ان کی بیچلر ڈگری، ان کے ٹیکس ریکارڈ اور جعلی نکاح نامہ کے الزامات کے بارے میں ایک تفصیلی سوالنامہ بھیجا گیا تھا۔انہیں اس سوالنامے کے حوالے سے بارہا یاد دہانی کرائی گئی لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔فیصل واوڈا کو آرٹیکل 63 (1) (سی) اور 62 (1) (ایف) کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنی دہری شہریت چھپانے اور اپنی امریکی شہریت سے متعلق حلف اٹھانے کے سنگین الزامات پر عدالتی مقدمات کا سامنا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ ان کی دہری شہریت کے کیس کی سماعت آج (پیر کو) کرے گی۔ یہ جاننے کے لئے کہ کیا دہری شہریت کو چھپانا اور حلف اُٹھانا واوڈا کا واحد مکروہ فعل ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں