پڑوسی ملک ایران کے بعد افغانستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاک افغان سرحد باب دوستی اور طورخم میں حفاظتی اقدامات کر لیے گئے۔افغانستان کے وزیرِ صحت فیروزالدین فیروز نے رواں ہفتے صوبے ہرات میں 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی تھی جس کے بعد پاکستان نے حفاظتی انتظامات کے لیے مزید کمر کس لی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رفیق مینگل کے مطابق پاک افغان سرحد باب دوستی پر میڈیکل ٹیکنیشن ٹیم ریڈ کریسنٹ اور پی پی ایچ آئی کے تعاون سے لوگوں کی اسکریننگ کررہی ہے اور صرف چند روز میں 4 ہزار لوگوں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ڈاکٹر رفیق مینگل نے بتایا کہ پاک افغان سرحد پر آج سے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم تعینات کی جارہی ہے اور ایک اسپیشل ایمبولینس باب دوستی بھیجی جائے گی، اس کے علاوہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں خصوصی وارڈ مختص کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک افغانستان سے کورونا وائرس کا کوئی مریض پاکستان میں داخل نہیں ہوا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments