اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی گِرتی ہوئی قیمتوں کا پورا ریلیف صارفین کو منتقل کرنے کی بجائے تمام پیٹرولیم مصنوعات پرعائد لیوی میں ایک 140 فیصد تک اضافہ کر دیا۔پیٹرول کی قیمت میں کمی کا پورا ریلیف دینے کی بجائے صرف 51.54 فیصد ریلیف صارفین کو منتقل ہوا اور ڈیزل پر 35 فیصد جب کہ مٹی کے تیل پر 54.81 فیصد ریلیف صارفین کو منتقل ہوا، باقی ریلیف پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں شامل کر دیا گیا۔دستاویز کے مطابق پیٹرول پر عائد لیوی میں 4 روپے 70پیسے اضافہ کرکے اسے 19 روپے 75 پیسے کردیا گیا اور ڈیزل پر 9 روپے 16 پیسے اضافے سے لیوی 25 روپے 5 پیسے ہو گئی جب کہ مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی میں 5روپے 77 پیسے اضافہ کرکے لیوی 12روپے 33پیسے کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ کی سطح پر پیٹرولیم لیوی رکھ کر پیٹرول 9روہے 70پیسے ، ڈیزل 14روپے اور مٹی کا تیل 12روپے 77پیسے تک سستا ہو سکتا تھا۔یکم مارچ سے لائٹ ڈیزل آئل پر عائد لیوی 2 روپے 6 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 94 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments