کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے داخلے پر عارضی پابندی میں مزید توسیع کردی۔چین سے پھیلنے والے وائرس سے دنیا کے 65 سے زائد ممالک متاثر ہوئے ہیں اور سعودی عرب میں بھی وائرس کے دو کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔کیس کی تصدیق سے قبل ہی سعودی حکومت نے حفاظتی اقدامات شروع کردیے تھے جس کے تحت عمرہ زائرین اور وزٹ ویزا پر سعودی عرب آنے والے افراد پرپابندی عائد کردی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے 16 دن کی عارضی پابندی میں توسیع کرتے ہوئے اسے 31 مارچ تک کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سعودی فضائی کمپنی نے تمام ٹکٹ منسوخ کر دیئے ہیں اور منسوخ شدہ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کےلیےسعودی ائیرلائن سیلز سپورٹ سینٹر سےرابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ متاثرہ سعودی شہری ایران سے بذریعہ بحرین سعودی عرب میں داخل ہوا تھا جس کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔سعودی وزارت صحت کے حکام کے مطابق متاثرہ شہری کو اسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments