پنجاب کے مختلف استپالوں میں کورونا وائرس کے 5 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں۔پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کے 2 مشتبہ مریض نشتر اسپتال ملتان، ایک علامہ اقبال اسپتال سیالکوٹ، ایک ڈی ایچ کیو بھکر اور ایک مشتبہ مریض ڈی ایچ کیو سرگودھا میں زیرنگرانی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ صوبے بھرکے اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 59 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 10 مریضوں کو فوری کلیئر قرار دے دیا گیا جب کہ 44 کو لیبارٹری ٹیسٹ کے بعدکلئیر قراردیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ 5 مشتبہ مریضوں کا ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہے جب کہ صوبے بھر میں گزشتہ 15 روز کے دوران بیرون ممالک سے آنے والے 3 ہزار663 افراد کی اسکرینگ کی گئی لیکن صوبے میں اب تک کورونا کا کوئی کنفرم مریض سامنے نہیں آیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments