کراچی کے علاقے قیوم آباد میں آوارہ کتوں نے 7 سالہ معصوم بچے کو بھنبھوڑ کر لہولہان کردیا۔جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق قیوم آباد سے سات سالہ بچے ایان ولد بخت زادہ کو پیر کی شام لہولہان حالات میں ایمرجنسی لایا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق بچے کے سر اور گردن میں کافی گہرے زخم آئے ہیں، اسے جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں طبی امداد دی گئی جب کہ بچے کو حفاظتی انجیکشن کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔اہل خانہ کے مطابق ایان گلی میں کھیلنے گیا تھا کہ آوارہ کتوں نے گھیرلیا، ڈاکٹروں کے مطابق اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تاہم اسے زخموں کی مرہم پٹی کے ساتھ ساتھ ویکسین مکمل کرنا ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments