کراچی: رضویہ سوسائٹی کے قریب گولیمار نمبر 2 میں گرنے والی رہائشی عمارت کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔گولیمار نمبر 2 میں 5 مارچ کو 40 گز کے پلاٹ پر بنی ایک عمارت 5 منزلہ تھی جس پر چھٹی منزل زیر تعمیر تھی لیکن اس دوران پوری عمارت برابر والی عمارتوں پر گر گئی، حادثے کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ عمارت کے مالک کے خلاف درج کیا تھا تاہم اب بلڈنگ کے مالک کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق بلڈنگ کا مالک جاوید علی خان عرف جاوید چیف پولیس کے خوف سے مفرور تھا جسے اب گرفتار کرلیا ہے جب کہ ملزم کے سہولت کار بھی پکڑا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments