راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کا ایونٹ متاثر ہونے پر چینی باشندوں پر برس پڑے۔شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے چینی باشندوں کی کھانے کی عادات پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ان کی اس عادت کی وجہ سے کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیلا اور اس سے پاکستان سپر لیگ بھی متاثر ہوئی ہے۔سابق بولر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اللہ نے اتنے حلال جانور بنائے ہیں تو یہ لوگ کیوں حلال جانور نہیں کھاتے۔انہوں نے چینی باشندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کیوں چمگاڈر، بلیاں اور کتے کھاتے ہیں اور اس وجہ سے پوری دنیا میں وائرس پھیل گیا ہے۔شعیب اختر نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اتنے سالوں بعد کرکٹ واپس آئی ہے، غیر ملکی کھلاڑی پاکستان تشریف لائے اور صرف اور صرف ووہان میں رہنے والے چینی باشندوں کے چمگاڈر کھانے کی وجہ سے ہمارے اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے بغیر میچز کھیلے جارہے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“’کیوں بلیاں اور کتے کھاتے ہو‘ شعیب اختر چینی باشندوں پر برس پڑے” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
well said shoaib akhtar
http://news.mobile-phone.pk/sports-2/