کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہےکہ تفتان سے آنے والے لوگ حکومت کے لیے پریشانی کا سبب نہیں ہیں۔سعید غنی نےکہا کہ اگرلوگ اپنےگھروں میں رہتے تو قرنطینہ مراکز نہ بنانے پڑتے، کسی میں کورونا کی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو وہ گھر میں رہ کر ہیلپ لائن سے رابطہ کرے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے پریشانی کا سامنا تفتان سے آنے والے لوگ نہیں، ان لوگوں کو تو ہم مخصوص مقام پر رکھ رہے ہیں، تفتان سے آنے والے 750 لوگوں کو سکھر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت ایران سے بذریعہ تفتان بارڈر پاکستان آنے والے زائرین کو سکھر میں قرنطینہ سینٹرز میں رکھ رہی ہے جہاں زائرین کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments